اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)
بلغراد میں سربین پولیس نے ایک ایسے گروہ کے 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن پر فرانس اور جرمنی میں مساجد کے باہر سور کے سر رکھنے اور یہودی مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے سنگین الزامات ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گروہ ایک مفرور شخص کی تربیت یافتہ تھا جو مبینہ طور پر غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد کا مقصد نفرت، امتیاز اور تشدد پر مبنی خیالات کو فروغ دینا تھا