اردو ٹریبیون (لاہور ڈیسک)
غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک اور فضائی حملے نے صحافت کے شعبے کو سوگوار کر دیا۔
فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق اتوار کے روز القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئیں۔
میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل شعوری طور پر اور منظم انداز میں صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ دنیا تک غزہ کی اصل صورتحال نہ پہنچ سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا:
“ہم عالمی صحافتی تنظیموں، فیڈریشنز اور صحافیوں کی یونینز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے ان جرائم کی سخت مذمت کریں اور فوری اقدامات کریں۔”
اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد 278 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی فوج نے ناصر ہسپتال کو نشانہ بنایا تھا جس میں 5 صحافی شہید ہوئے۔
اس سے قبل الجزیرہ کے صحافی انس الشریف بھی اپنے ساتھیوں سمیت اسرائیلی نشانے پر آئے تھے۔