ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جنگ میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو بچانے کی نیت سے جنگ میں براہ راست مداخلت کی، لیکن ایرانی دفاعی حکمت عملی کے سامنے اس کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق امریکی فضائی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محض “شومین شپ” کر رہے ہیں اور ان کی پالیسیوں کا مقصد صرف خودنمائی ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes