یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریتی کے علاقے ایراپیترا پر لگنے والی خوفناک آگ تیز ہواوں کے باعث بے قابو۔ آگ سے رہائشی علاقہ متاثر، مکانات جل گئے، ہوٹلوں کو خالی کرا لیا گیا۔ یونان میں کریتی جزیرہ سیاحت اور زیتون کے تیل کی پیداوار میں کافی مقبول ہے۔

گزشتہ رات کریتی جزیرے پر لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی ہے۔ 9 بوفور اسکیل پر تیز ہوائیں آگ بجھانے کی کاروائیوں میں شدید رکاوٹ کا سبب بنیں۔

آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی رہائشی علاقوں تک جا پہنچی جہاں مختلف مکانات بھی آگ سے متاثر ہوئے۔

محکمہ شہری دفاع نے رہائشی علاقوں اور ہوٹلوں کو فوری خالی کرا لیا تقریباً 1500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ سے بڑے پیمانے پر زیتون کے درخت، فصلیں اور گرین ہاوس متاثر ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کاروائیوں میں مصروف جس میں آسمان سے پانی پھینکنے والے ہیلی کاپٹر، 50 آگ بجھانے والی گاڑیاں اور تقریباً 250 فائر فائٹر حصہ لے رہے ہیں۔

علاقے کے مکین بھی رضاکارانہ طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مدد کر رہے ہیں۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو انڈور اسٹیڈئم میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ رہائش پزیر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes