الحدیدہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد حوثیوں کا جوابی میزائل حملہ، اسرائیل میں سائرن اور خوف و ہراس۔
اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کی بندرگاہ پر 12 فضائی حملے کیے جو تقریباً 10 منٹ تک جاری رہے۔ حملے ان تین ڈوکس پر کیے گئے جو پچھلے حملوں کے بعد بحال کیے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا کہ الحدیدہ بندرگاہ ایران سے اسلحہ کی ترسیل کا مرکز ہے اور حملے سے قبل بندرگاہ اور جہازوں کو خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا۔
جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیا جس کے بعد اسرائیلی شہروں میں سائرن بج اٹھے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حوثی ترجمان نے کہا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا جاری رکھیں گے اور اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔