اردو ٹریبون( محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا) پاکستان کے سفارت خانے نے بین الاقوامی برادری کے 15 نوجوان پیشہ ور افراد کی میزبانی کی۔ بین الاقوامی سیاسیات طلباؤں اور نوجوانوں، ویانا میں واقع ایک انجمن ہے۔ اس موقع پر سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے شرکاء کو پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ایس) پر پاکستان کی پیشرفت اور (یو این ائی ڈی او) اور (ایف اے او) کے ساتھ پاکستان کے ملکی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ شرکاء ڈپلومیٹک اسکول فار ینگ پروفیشنلز کا حصہ تھے، چار ماہ کے تعلیمی پروگرام میں مختلف یورپی ممالک کے طلباء اور نوجوان پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر مختلف طلباء نے کہا کہ ہمارا آج کا پروگرام بہت اچھا تھا جس میں سفیر پاکستان نے مختلف موضوعات پر ہماری رہنمائی کی۔ ہمیں مدعو کرنے اور عزت افزائی کرنے پر ہم پاکستانی سفارت خانے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ طلباؤں کے لیے ایسے پروگراموں کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔