اردو ٹریبون ۔ ناروے (ویب ڈیسک) اوسلو کے علاقے رودے لوکا، میں ایک شخص کو چھری کے وار سے زخمی کردیا گیا، پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے،  سرکاری میڈیا این آر کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر نئے سال کے پہلے دن صجح کے وقت ایک اپارٹمنٹ میں سے ایک زخمی شخص ملا، جس کے بعد ایک انویسٹگیشن کا آغاز کردیا گیا اور پانچ مشتبہ افراد کر گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور ابھی تک واقعے کی مکمل تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔ جائے وقوعہ پر موجود پولیس انچارج کے مطابق، یہ واقعہ سڑک پر پیدا ہونے والے ایک جھگڑے کا نتیجہ تھا، جسے کئی عینی شاہدین نے دیکھا۔

زخمی شخص کو چھری کے زخموں کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم  زخمی ہونے والے شخص کے لیے ابھی تک کوئی وکیل مقرر نہیں کیا گیا۔

 

 

50% LikesVS
50% Dislikes