الکوثر یونیورسٹی کراچی کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ڈاج بال آگہی سیشن کا کامیاب انعقاد
الکوثر یونیورسٹی کراچی کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ڈاج بال آگہی سیشن کا کامیاب انعقاد جس میں ڈاکٹر اشفاق ملک، سید سخاوت علی اور عدنان اشرف نے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔
کراچی (اُردو ٹربیون) کراچی کے نمایاں تعلیمی ادارے الکوثر یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے یونیورسٹی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات کے لیے ڈاج بال کے نظریاتی اسباق اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔
قبل ازیں ڈاکٹر اشفاق ملک، ڈایریکٹر، پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر نے اغراض و مقاصد پر رو شنی ڈالی اور مستقبل کے پروگرامز کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

سید سخاوت علی، صدر، سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی قوانین کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا۔
بعد ازاں عدنان اشرف، فائق گجر کی نگرانی میں انٹرنیشنل کھلاڑی محمد یونس، مہوش یونس، حمیرا صدیقی، محمد سلیم، عبداللہ ارشد نے عملی تربیت فراہم کی اور دوستانہ میچز کھیلے گئے۔ طلباءو طالبات نے اس دلچسپ کھیل کی تربیت میں ذوقِ و شوق سے حصہ لیا اور اس کورس کے انعقاد کو سراہا۔
نمایاں مہمانان میں انٹرنیشنل کھلاڑی طلعت محمود، نامور شیف صدف جان، ہما بانو صدیقی شامل تھے۔
