امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے رچرڈ گرینل حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حق میں بیانات دینے پر پاکستانی سیاست دانوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

اردو ٹریبون (ویب ڈیسک) حکومتی اور اپوزیشن ارکان ان کے سوشل میڈیا بیانات اور اُن بیانات کے ممکنہ اثرات پر تبصرے کرتے نظر آئے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بیانات کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

گرینل ایک موقع پر پاکستانی میزائل پروگرام پر بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کو بھی ہدفِ تنقید بنا چکے ہیں اور ان کا یہ بھی مؤقف رہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات عمران اور ٹرمپ دور میں زیادہ بہتر تھے۔

تاہم کچھ دن پہلے ہی رچرڈ گرینل اپنی 11 دسمبر 2024 سے پہلے کی تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کرچکے ہیں، البتہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ایک ٹوئٹ برقرار رکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes