صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بوائز ہاسٹل کا افتتاح کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ سے ملاقات کی صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی یونیورسٹی کی تعلیمی سہولیات، تحقیقاتی منصوبوں اور طلباء کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا عبدالولی یونیورسٹی مردان حالیہ ورلڈ رینکنگ میں صوبے میں پہلے پوزیشن حاصل کی ہے اس وقت یونیورسٹی میں 17 ہزار طلباء و طالبات اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو صوبے اور مردان کے عوام کا یونیورسٹی پر اعتماد کا ثبوت ہے صوبائی وزیر نے اورک ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد یونیورسٹی کی ترقی کے لئے موجودہ چیلنجز کا ادراک کرنا اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کرنا تھا۔
صوبائی وزیر نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری پر کام تیزی سے جاری ہے مگر پرو وائس چانسلرز بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اس سال اعلی تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا جس سے 80 فیصد فائننشل کرائسس پر قابو پا لیا جائے گا اس کے علاوہ صوبائی حکومت یونیورسٹیز اور کالجز کے لیے صوبے کی سطح پر رینکنگ کا اجرا عنقریب شروع کرے گی
انہوں نے طلباء کی بہتری کے لئے مختلف اقدامات کا بھی اعلان کیا، جن میں جدید تدریسی طریقوں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔ اخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان افریدی کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور کہا کہ یہ دورہ تعلیم کے معیار میں بہتری اور نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ اس موقع پہ ایم پی اے زرشاد خان طفیل انجم اور پی ٹی ائی کے دیگر رہنما موجود تھے