اردو ٹریبون (بیور رپورٹ) ناروے کے جنوبی علاقوں میں برفباری اور پھسلن کی وجہ سے کئی ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، جبکہ اہم شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔ رکس وے 7 پر ہارڈانگر وڈا کے مقام پر چھوٹے گاڑیوں کے لیے راستہ بند ہے، صرف بھاری گاڑیوں کو اجازت دی گئی ہے۔
فیلکس وے 50 اور دیگر کئی شاہراہیں بند ہیں۔ E34 اور رکس وے 52 پر لمبی قطار کی صورت میں ٹریفک چلائی جا رہی ہے۔
حادثات کی تفصیل:
1. اوسلو میں ایک ٹورسٹ بس پھسل کر سڑک سے اتر گئی، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
2. یترے اینے باک میں ایک شخص بس سے باہر جا گرا اور زخمی ہوگیا۔
3. ٹیلی مارک میں ایک فور وہیلر کے الٹنے سے ایک بالغ اور تین بچے زخمی ہوئے۔
4. کرسٹیانسینڈ میں ای 39 پر حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ ٹریفک کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔
5. روگالینڈ میں تین افراد اور ایک کتا حادثے میں زخمی ہوا۔
6. کرسٹیانسینڈ میں ای 18 پر ایک گاڑی آٹوورینٹ سے ٹکرا گئی، لیکن کوئی شدید نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسمی حالات کے مطابق احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی ہے۔